فوجی عدالتوں سے شہریوں کو سزائوں پر تشویش ہے ، امریکا

image

امریکا نے 9 مئی کے مقدمات میں فوجی عدالتوں کی جانب سے شہریوں کو سزائیں سنائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان کی فوجی عدالتوں کی کارروائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کو 9 مئی مظاہروں میں ملوث شہریوں کو فوجی ٹریبونلز کی جانب سے دی جانے والی سزاؤں پر تحفظات ہیں۔

یورپی یونین کا فوجی عدالتوں سے 25 شہریوں کی سزا پر تشویش کا اظہار

انہوں نے کہا کہ یہ  سزائیں منصفانہ ٹرائل کے اصولوں کے خلاف ہیں ۔ پاکستانی حکام آئین میں درج منصفانہ ٹرائل کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یورپی یونین نے بھی اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سخت تشویش کا اظہار کیا تھا جبکہ برطانوی دفتر خارجہ نے بھی فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات چلانے پر تنقید کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.