کراچی میں گزشتہ چند دنوں سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، جس سے گرمی کے ستائے شہری کافی خوش نظر آ رہے ہیں اور اس موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں۔
اور اب شہر میں ٹھنڈ بڑھنے کے حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ، بلوچستان میں آج سے سائبریا کی ٹھنڈی ہوائیں چلیں گی اور مختلف اضلاع میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔ سردی کا اثر نہ صرف کوئٹہ بلکہ کراچی کے موسم پر بھی پڑے گا۔
موسمی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں 24 اور 25 دسمبر کو بھی سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ جبکہ دسمبر کے مقابلے جنوری زیادہ ٹھنڈا ہوگا۔