ترکی ، گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں دھماکا ، 12 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

image

ترکیے میں گولہ بارود بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ ترکیہ کے صوبے بالی سیر کے ضلع کریسی کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔ دھماکے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔

چارسدہ میں پولیس وین کے قریب خودکش دھماکا ، اہلکار محفوظ رہے

دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ترکیہ کے وزیرِ داخلہ علی یرلیکایا نے میڈیا کو بتایا کہ دھماکے میں 12 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ اسپتال میں زخمیوں کو طبی امداد مہیا کی جا رہی ہے جن کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ وزیر داخلہ نے واقعے میں دہشتگردی کے عنصر کی تردید کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.