ڈونلڈ ٹرمپ کا خواجہ سراؤں کو اسکولوں اور مسلح افواج سے نکالنے کا اعلان

image

واشنگٹن: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عہدہ سنبھالنے کے فوراً بعد اہم فیصلے کرنے کا اعلان کیا۔ جس میں اسکولوں اور مسلح افواج سے خواجہ سراؤں کو نکالنے کا حکم بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ خواجہ سراؤں کو ایلیمنٹری، مڈل اور ہائی اسکولوں سے نکالنے کے ساتھ ساتھ امریکی فوج میں بھی ان کی بھرتیوں کو روک دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف اقدامات اٹھائیں گے۔ میرے اعلانات حامیوں کے لیے خوش آئند اور مخالفین کے لیے تشویش کا باعث ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں سے شہریوں کو سزائوں پر تشویش ہے ، امریکا

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ منشیات کے عالمی کارٹیلز کو “غیر ملکی دہشتگرد تنظیم” قرار دیں گے۔ جس کا مقصد ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا اور منشیات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امریکی حکومت کے زیراہتمام خواتین کے کھیلوں میں مردوں کو حصہ لینے سے روکنے کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔ امریکی حکومت باضابطہ طور پر صرف 2 جنسوں کو تسلیم کرے گی۔ یعنی مرد اور عورت، اور ان کی بنیاد پر ہی پالیسیاں مرتب کی جائیں گی۔

نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ وہ اپنی مہم کو سوشل میڈیا کے ذریعے مزید پھیلائیں گے۔ تاکہ عوام تک اپنے پیغامات پہنچا سکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.