آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 800 روپے کی حالیہ کمی کے بعد ایک تولہ سونا 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے کا ہوگیا ہے۔
جبکہ 10گرام سونےکا بھاؤ 685 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 33ہزار 711 روپے ہوگیا ہے۔
اسی طرح بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالر کم ہوکر 2614 ڈالر فی اونس ہے۔