قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 72 مسافر سوار تھے

image

آستانہ: قازقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارے میں 72 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 6 کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قازقستان میں مسافر طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ ہو گیا۔ فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔ ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔

حکام کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 ارکان سمیت 72 مسافر سوار تھے۔ جن میں سے 6 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

آذربائیجان ایئر لائنز کا طیارہ باکو سے روس جا رہا تھا۔ کہ قازقستان کے شہر اکتاؤ میں گرکر تباہ ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا خواجہ سراؤں کو اسکولوں اور مسلح افواج سے نکالنے کا اعلان

ابتدائی رپورٹ کے مطابق باکو سے اڑان بھرنے والے طیارے نے اکتاؤ میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ جبکہ ایک بیان کے مطابق حادثہ پرندوں کے ٹکرانے کے باعث پیش آیا۔

طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا تاہم مسافروں کی بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.