مسیحی برادری آج ملک بھر میں کرسمس جوش و جذبے سے منا رہی ہے

image

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کرسمس منا رہی ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس منا رہی ہے۔ چرچز میں کرسمس کی دُعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے رنگ، گھروں کے باہر کرسمس ٹری اور چرچز کی بھی تزئین و آرائش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کرسمس کے موقع پرپیغام

بیکریوں اور کیک کی دکانوں پر کرسمس کے حوالے سے ڈیزائن کردہ کیکس کی فروخت جاری ہے۔ کرسمس کی تقریبات میں مسیحی خواتین، مرد، بچے اور نوجوان شرکت کر کے ملک و قوم کی خوشحالی اور سلامتی کے لیے دُعائیں مانگ رہی ہے۔

نیویارک، لندن، ٹیکساس، ٹورنٹو، میکسیکو سمیت دنیا کے کئی بڑے شہروں میں بھی کرسمس کی تقریبات ہوئیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.