جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج ذمہ داریوں سے معذرت کر لی

image

اسلام آباد: جسٹس منصور علی شاہ نے بطور انتظامی جج سپریم کورٹ کی ذمہ داریاں ادا کرنے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے انتظامی فائلوں پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے فائلیں واپس بھجوا دیں اور کہا کہ اس عہدے سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس نے جسٹس منصور علی شاہ کو ایڈمنسٹریٹو جج سپریم کورٹ مقرر کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سندھ

26ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کے بعد پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پارلیمانی کمیٹی نے چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی کا انتخاب کیا تھا۔ اور سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ چیف جسٹس نہیں بن سکے تھے۔

گزشتہ دنوں جسٹس منصور علی شاہ نے سیکرٹری جوڈیشل کمیشن کو خط لکھ کر رولز میں آئینی بینچ کے لیے ججز کی تعینات کا میکنزم طے کرنے پر زور دیا تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.