چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا

image

چیمپئنز ٹی20 کپ کا ٹائٹل اے بی ایل اسٹالینز نے جیت لیا۔

فائنل میں اسٹالینز نے یو ایم ٹی مارخور کو 75 رنز سے شکست دی،اسٹالینز نے مارخور کو جیت کیلئے 200رنز کا ہدف دیا،یو ایم ٹی مارخور کی ٹیم 124رنز ہی بنا سکی۔

بابر اعظم نمبر ون بیٹر، راشد خان نمبر ون بائولر،ون ڈے رینکنگ جاری

مارخور کی جانب سے فیضان نے 43 ،افتخار احمد نے 22رنز بنائے،محمد علی اور عثمان طارق نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹالینز کی جانب سے یاسر خان نے سنچری بنائی،جہانداد خان 22،شعیب ملک 6رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،عاکف جاوید نے 2 ،نواز عمران جونئیر اور فیضان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،یاسر خان مین آف دی میچ قرار پائے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اسٹالینز اور مارخور نے بہترین کھیل پیش کیا،پاکستان کرکٹ بورڈ بہترین انداز میں ذمہ داریاں ادا کررہا ہے۔

وفاقی حکومت کا مدارس رجسٹریشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس لانے کا فیصلہ

محسن نقوی اور پوری ٹیم کو ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،چیمپئنز ٹی 20کپ کی طرح اور بھی ٹورنامنٹ کاانعقاد کرنا چاہیے۔

چیمپئنز ٹی 20کپ کے انعقاد سے ملک میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،اس طرح کے ٹورنامنٹ کے انعقاد سے مزید ٹیلنٹ سامنے آئےگا۔

اسٹالینز نے بہت بڑا ٹوٹل اسکورکر کے اس کو ڈیفنڈ کیا،یاسر نےاچھی اننگز کھیلی،حارث رؤف نے بھی اچھی بالنگ کی،ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

نئے ٹیلنٹ کو موقع ملے گا کہ وہ انٹرنیشنل لیول پر کھیل سکیں ،پاکستان ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے،محسن نقوی نے اچھےسلیکٹرز کا پینل بنایا ہے،ہمارے پاس بہت ٹیلنٹ ہے جو ابھر کر سامنے آرہا ہے۔

پیپلز پارٹی 15سال سے حکومت میں ہے مگر کراچی میں پانی نہیں،مفتاح اسماعیل

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھرپور کوششیں کی گئی ہیں ،چیمپینز ٹرافی کے زیادہ تر میچز پاکستان میں ہوں گے ،پاکستان میں کرکٹ کا بڑا ٹورنامنٹ ہونے جارہاہے۔

سیاست کا کھیل میں دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہونا چاہیے،چیمپئنز ٹرافی کیلئے آنے والی تمام ٹیموں کو خوش آمدید کہیں گے،پاکستان میں آنے والی ٹیموں نے مہمان نوازی کی تعریف کی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.