پرتگال کے سٹار فٹبالر رونالڈو کی برف کے پانی میں تیراکی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو فن لینڈ میں کرسمس کی چھٹیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ مناتے ہوئے گزار رہے ہیں، وہیں انہوں نے برف میں اپنی فٹنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں۔
پاکستان چیمپئنز ٹرافی میں فائنل میں پہنچ جائیگا، یونس خان کی پیش گوئی
سعودی النصر کےسٹار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں صرف شارٹس پہنے برف میں کھڑے ہیں، انتہائی کم درجہ حرارت پر ٹھنڈے پانی میں نہانے اور تیراکی کی مشق کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے ایک اور تصویر بھی پوسٹ کی جس میں وہ اپنے پٹھوں اور اعصاب کی نمائش کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین نے رونالڈو کی زبردست فٹنس کی تعریف کی ہے۔
برطانوی میڈیا کی متنازعہ شخصیت پیئرز مورگن نے بھی تصویر پر طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’یہ میرے پیٹ کے پٹھوں کی طرح لگتا ہے‘‘ انہوں نے ’’میری کرسمس کرسٹیانو‘‘ کے الفاظ سے کرسمس کی مبارک باد پیش کی۔