پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبرآگئی

image

پیٹرول کی قیمت سے متعلق عوام کے لئے بڑی خبر آگئی، وفاقی حکومت کی جانب سے نئے سال کے پہلے دن پیٹرول مہنگا کئے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان میں نئے سال کے آغاز پر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 4 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ متوقع ہے تاہم پیٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا جا سکتا ہے اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان سال کے آخری دن 31 دسمبر کو ہوگا، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کرینگے۔

توقع ہے کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرے گی لیکن اس حوالے سے صورتحال سرکاری نوٹیفکیشن کے بعد واضح ہوگی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمتیں

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر قیادت حکومت نے 16 دسمبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ترمیم کا اعلان کیا تھا۔

16 دسمبر کو پیٹرول کی قیمت 252 روپے 10 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھی گئی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3.05 روپے فی لیٹر کمی سے 255.38 روپے ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد 161.66 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 148.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.