والد خود انہیں اداکاری کیلئے تیار کرتے تھے، ایمن اور منال خان

image

جڑواں بہن اداکاراؤں ایمن اور منال خان نے کہا ہے کہ ان کے والد خود اداکار نہ بن سکے تو انہوں نے بیٹیوں کی کم عمری میں ہی اداکاری کی نہ صرف اجازت دی بلکہ خود انہیں اداکاری کیلئے تیار بھی کرتے تھے۔

اداکارہ ایمن اور منال خان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کے والد پولیس میں تھے لیکن انہیں اداکاری کا شوق تھا، اس لئے انہوں نے بیٹیوں کو اداکاری کی اجازت دی۔

میک اپ سرجری سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر

انہوں نے کہا کہ شوبز میں آنے کے بعد کافی عرصے تک ٹی وی دیکھنے والوں سمیت فنکاروں کو بھی اس بات کا احساس نہیں تھا کہ وہ دو الگ الگ لڑکیاں ہیں، انہیں ہر کوئی ایک ہی لڑکی سمجھتا تھا۔

ایک سوال پر دونوں بہنوں نے بتایا کہ انہوں نے 7 یا 8 سال کی عمر میں اشتہارات میں کام کرنے سے کیریئر کا آغاز کیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.