سندھ حکومت عوام کی خدمت کیلئے دن رات کوشاں ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

image

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے ہائی وے آپریشنز کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 ہنگامی خدمات سرانجام دیتا ہے۔ اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہائی وے آپریشنز سروس سے لوگوں کی مشکلات کم ہوں گی۔ اور قدرتی آفات سمیت دیگر حادثات میں ریسکیو کا اہم کردار ہے۔ ریسکیو عملہ ہی اس پروگرام کو کامیاب بنا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی کیپسٹی بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اور سندھ میں ریسکیو 1122 کی ضرورت پہلے سے تھی۔ ریسکیو 1122 کے مزید 16 سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ جبکہ ریسکیو اہلکاروں کو مناسب تربیت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ جبکہ ہائی ویز اور کوسٹل ایریاز تک ریسکیو کی استعداد کار بڑھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ہماری، میئر ہمارا ہے تو پھر ذمہ داری بھی ہماری ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پانی کی سپلائی اور ڈرینیج کی خاص ہدایات ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.