ایف آئی اے کی کارروائیاں، انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

image

اسلام آباد؛ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤ الدین اور گجرات میں کارروائیاں کی گئیں۔ ملزمان شہریوں کو غیرقانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 10 برسوں میں بیروزگاری کی شرح 1.5 فیصد سے بڑھ کر 7 فیصد ہو گئی

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتارملزمان نے شہری کو یونان بھجوانے کے نام پر لاکھوں روپے ہتھیائے۔ اور حالیہ یونان کشتی حادثے میں متاثرہ شہری لاپتہ ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ملائیشیا، یونان اور سعودی عرب بھیجنے کے نام پر رقم لی گئی۔ گرفتار ملزمان سے 2 پاسپورٹس برآمد کر لیے گئے۔ جبکہ گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.