پنجاب حکومت نے مفت سولر پینلز اسکیم کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
مفت سولر اسکیم میں رجسٹریشن کے لئے پانچ جنوری بروز اتوار کو آخر دن مقرر کیا ہے، مفت سولرپینلز حاصل کرنے کے خواہش مند کل اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
مفت سولر پینلز اسکیم کے لئے اہلیت جاننا انتہائی آسان ہے، ایک تو آپ کا ماہانہ بجلی کا استعمال 0 سے 200 یونٹس کے درمیان ہونا چاہیے۔دوسرا آپ کا منظور شدہ بوجھ دو کلوواٹ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔
سونے کی قیمت 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے تولہ ہو گئی
پنجاب حکومت آپ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لئے جون 2024ء کے بجلی کے بلوں بارے جانچ کرے گی، واضح رہے کہ اس اسکیم کا بجلی چوری کا اعتراف کرنے والے افراد حصہ نہیں بن سکتے۔
اس کے علاوہ ایک سے زائد ناقص میٹرز کا استعمال کرنے والے اور گزشتہ سال تین یا اس سے زائد ادائیگیوں سے محروم رہنے والے افراد اس اسکیم کا حصہ نہیں بن سکتے۔
مفت سولر سسٹم حاصل کرنے کے لئے رجسٹریشن کے لیے عوام شناختی نمبر 8800 پر بھیج کر خود کو رجسٹرڈ کروا سکتی ہے، اس اسکیم کے لئے انتخاب کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا۔