517 پارلیمنٹیرینز اورصوبائی اسمبلی کے ارکان نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 517 پارلیمنٹیرینز اور صوبائی اسمبلی کے ارکان نے سالانہ گوشوارے جمع نہیں کرائے جبکہ 15 جنوری تک تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب
گوشوارے جمع نہ کرانے والوں میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن، محموداچکزئی، پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم، وزیراطلاعات عطا تارڑ، امیرمقام، مبارک زیب، انجم عقیل خان، شیخ آفتاب اور شہرام ترکئی شامل ہیں۔
عبدالغفور حیدری، خورشید شاہ، فاروق ستار، نبیل گبول، بیرسٹر عقیل ملک، دانیال چوہدری، زین قریشی،علی موسیٰ گیلانی، تہمینہ دولتانہ اوراعجازالحق نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔
امریکہ اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمان
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے ساتھ رانا محمود الحسن، فاروق ایچ نائیک، حامد خان، سیف اللہ نیازی، ایمل ولی اور انوارالحق کاکڑنے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی۔
پنجاب اسمبلی کے 208، سندھ اسمبلی کے 55، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 91 اور بلوچستان اسمبلی کے 25 ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائے۔