اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان ہے، جس کے سبب انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔سالِ نو کا آغاز ہوتے ہی اسٹاک ایکسچینج میں نئی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس سے انڈیکس 117352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔

گزشتہ روز بھی سرمایہ کاروں کے مارکیٹ پر اعتماد کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار پوائنٹس کی ریکارڈ سطح عبور کر گیا تھا، جس کے بعد آج دوسرے روز بھی مارکیٹ پر تیزی کا رجحان غالب ہے۔

جمعرات کے روز بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس سے انڈیکس 117352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کرکے 118220 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.