امریکا ، کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی ، 15 افراد ہلاک ، 30 زخمی

image

امریکا کے شہر نیواورلینز میں کار سوار نے تیز رفتار گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو اورلینز کے میئر نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیا ہے، محکمہ پولیس کے سپرنٹنڈنٹ اینا کرک پیٹرک نے بتایا کہ واقعے میں دو پولیس افسران بھی نشانہ بنے، جبکہ دھماکا خیز مواد بھی ملا ہے۔

امریکا ، فائرنگ سے 8 افراد زخمی ، ملزم کی اپنے گھر کے قریب سے لاش برآمد

ہجوم پر گاڑی چڑھانے والے کی  شناخت شمس الدین جبار کے نام سے ہوئی ہے۔ ایف بی آئی کے مطابق ڈرائیور امریکا میں پیدا ہوا تھا اور فوج میں ملازم رہ چکا تھا، گاڑی سے داعش کا جھنڈا برآمد ہوا۔

ایف بی آئی نے کہا کہ واقعہ دہشتگردی ہے ، ملزم ٹیکساس میں پلا بڑھا تھا، شمالی کیرولائنا میں بھی مقیم رہا۔

 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.