توشہ خانہ ٹو کیس ، وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کی آخری مہلت

image

احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں وکلاء صفائی کو گواہ پر جرح کا آخری موقع دے دیا۔

اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل مییں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل ، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی منسوخ

وکلاء صفائی نے بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز کی حاضری معافی کی درخواست دی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ارشد تبریز بیماری کی وجہ سے حاضری نہیں ہو سکتے سماعت ملتوی کی جائے، پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے درخواست کی مخالفت کی ۔

بعد ازاں عدالت نے وکلاء صفائی کی درخواست منظور کرتے ہوئے  گواہ پر جرح کی حتمی مہلت دی اور کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.