عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

image

عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا، فی تولہ نرخ 2200 روپے اور فی اونس 22 ڈالر بڑھ گئے۔

نئے سال کے تیسرے روز بھی گولڈ مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا، عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 2200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 76 ہزار 900 روپے کا ہوگیا، 10 گرام سونے کی قیمت 1886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 397 روپے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 2 ہزار 657 ڈالر کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ دو روز کے دوران فی تولہ سونا 4300 روپے اور فی اونس سونا 43 ڈالر مہنگا ہوچکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.