شرپسندوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

image

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بگن میں فائرنگ کے واقعے کی مذمت کی۔ اور اعلیٰ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ اور واقعہ کُرم میں امن کے لیے حکومتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اور یہ واقعہ ان عناصر کی کارستانی ہے جو کرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم میں فائرنگ، ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت 7 افراد زخمی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کُرم کے لوگ پرامن ہیں اور وہ علاقے میں امن چاہتے ہیں۔ تاہم کچھ شرپسند عناصر کُرم میں امن کی بحالی نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ شرپسند عناصر کی کوشیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ جبکہ صوبائی حکومت امن بحالی تک کوشش جاری رکھے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.