خیبرپختونخوا ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی سے 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان، رپورٹ جاری

image

خیبرپختونخوا ہاؤس میں اسلام آباد پولیس کی کارروائی سے 3 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔

نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی کی 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کی رپورٹ آج صوبائی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں 3 کروڑ روپے سے زائد نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے گمشدہ سامان کا تخمینہ 35 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

قرآن اور اسلامیات کو لازمی قرار دینے سے متعلق درخواست، سپریم کورٹ نے نوٹسز جاری کر دیے

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا ہاؤس سے سرکاری اسلحہ، موبائل اور نقدی غائب ہوئی،وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کی گاڑیوں کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

کے پی ہاؤس میں قیمتی آلات، سی سی ٹی وی کیمرے، ڈی وی آر، لیپ ٹاپ اورکمپیوٹر کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ 10 لاکھ 50 ہزار لگایا گیا ہے، کے پی ہاؤس میں سی ایم کے کمروں کے دروازے، شیشوں، فیملی روم کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

خیبرپختونخواہاؤس سے 45 لاکھ روپے کے گیس ماسک، موبائل فونز اور موبائل بینک بھی غائب ہوئے، واضح رہے کہ 5 اکتوبر 2024 کو پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس نے کارروائی کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.