اسلام آباد، ایک دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا

image

اسلام آباد میں ایک ہی دن میں مرغی کا گوشت 130 روپے سستا ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت میں مرغی کے گوشت کی قیمت 880 سے کم ہوکے 760 ہوگئی ہے، زندہ مرغی 450 سے کم ہوکر 375 روپے کلو ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران برائلر مرغی اور اس کے گوشت کی قیمت میں بہت بڑا اضافہ ہوگیا ہے، مختلف شہروں میں ریٹس بھی مختلف ہیں لیکن ایک ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت 1000 روپے کلو سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 مقرر کیا گیا ہے، سرکاری نرخنامے میں پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 595 کی سطح پر برقرار ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے پر مستحکم ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، کاروبار کا مثبت آغاز، انڈیکس بلندترین سطح پر، ڈالر مہنگا ہو گیا

سرکاری نرخ نامے کے مطابق لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت 595 روپے کلو مقرر کی گئی ہے لیکن برائلر گوشت کی قیمت 700 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 394، زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 408 روپے ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت 590 روپے مقرر کی گئی ہے، فی درجن انڈے 317 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ایک ہفتے کے دوران راولپنڈی میں زندہ برائلر مرغی 285 سے بڑھ کر 530 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، برائلر گوشت کی قیمت 900 روپے کلو سے بڑھ گئی ہے۔گوشت کی نرخوں میں ایک ہفتے کے دوران 450 روپے کلو تک اضافہ ہوا ہے۔میرپورخاص میں برائلرمرغی کا بون لیس گوشت 1000 سے بھی تجاوز کرگیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.