پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشنز میں توسیع کا فیصلہ

image

پی آئی اے نے اندرون و بیرون ملک فضائی آپریشنز میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کویت، بحرین، دوحہ، دمام اور جدہ کے لیے بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل ہیں، کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک میں توسیع کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے پشاور کے لیے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی، لاہور سے کویت کے لیے ہفتہ وار دو طرفہ پروازیں 25 جنوری سے آپریٹ ہوں گی۔

شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

لاہور سے دمام کے لیے نئی ہفتہ وار 2 پروازیں 22 جنوری سے آپریٹ ہوں گی، سیالکوٹ سے بحرین کے لیے ہفتہ وار پرواز 20 جنوری سے شروع ہوگی، ترجمان کے مطابق سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے دو طرفہ ہفتہ وار پرواز کا21 جنوری سے آغاز ہو جائے گا۔

سیالکوٹ سے جدہ کے لیے 20 جنوری سے پروازیں چلائی جائیں گی،پاکستانی ا ئیر لائن ان پروازوں کے لئے بوئنگ 777 اور ایئر بس 320طیارے استعمال کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.