بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی، عرفان صدیقی

image

مسلم لیگ ن کے رہنما و سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کہیں منتقل کرنے کی پیشکش نہیں ہوئی،اگر ایسی کوئی پیشکش ہوئی ہے تو پھر ثبوت دیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” کیوسچن آوور” میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو بانی کی منتقلی کی جس نے پیشکش کی اس کانام لے،اگر پی ٹی آئی کو کوئی پیشکش ہے تو پھرا نہیں مذاکرات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں۔

کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، وزیر داخلہ

انہوں نے کہا کہ مذاکرات وہی ہیں جو سب کے سامنے ہورہے ہیں، مذاکراتی کمیٹی میں بانی پی ٹی آئی کی منتقلی کی کوئی بات زیربحث نہیں آئی، پی ٹی آئی ہونے والے مذاکرات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا بانی سمیت دیگر رہنماؤں کی رہائی کاپہلا مطالبہ ہے، پی ٹی آئی کو مطالبات تحریری طور پر دینے کا کہا ہوا ہے، دوسری میٹنگز میں بھی پی ٹی آئی نے اپنے مطالبے تحریری طور پر جمع نہیں کرائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.