پی آئی اے کے فضائی آپریشنز میں توسیع، نئی پروازیں کون سی ہیں؟

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے بین الاقوامی اور اندرون ملک  فضائی آپریشنز میں بڑے پیمانے پر توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے پیر کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ پی آئی اے نے کویت، بحرین، دوحہ، سمیت دمام اور جدہ کے لیے نئی بین الاقوامی پروازیں آپریشن میں شامل کر لی ہیں۔

بیان کے مطابق ’اندرون ملک پروازوں میں کراچی اور پشاور کے درمیان ہفتہ وار اضافی پروازوں کے ساتھ ملکی نیٹ ورک کو بھی وسعت دی ہے۔ کراچی سے پشاور کے لیے تیسری ہفتہ وار پرواز 25 جنوری سے شیڈول کا حصہ بنے گی۔‘

اس کے علاوہ پی آئی اے نے لاہور سے کویت کے لیے بھی ہفتہ وار دوطرفہ پروازیں 25 جنوری سے بحال کر دی ہیں۔ لاہور سے دمام کے لیے نئی ہفتہ وار دو پروازیں 22 جنوری سے اڑان بھریں گی۔

’قومی ائیرلائن کی سیالکوٹ سے بحرین کے لیے ہفتہ وار پرواز 20 جنوری سے جب کہ سیالکوٹ سے دوحہ کے لیے نئی دو طرفہ ہفتہ وار پرواز کا 21 جنوری سے آغاز ہو گا۔ سیالکوٹ سے جدہ کے لیے اضافی پروازیں 20 جنوری سے چلائی جائیں گی۔‘

 بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ’ پی آئی اے اپنے مسافروں کی سہولت کے پیش نظر بیرون ملک اور ملک کے اندر آسان رسائی سمیت روابط کو جوڑنے لیے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔‘

واضح رہے کہ چار سال قبل پی آئی اے پر یورپ میں اپنی پروازوں کو روکنے کی پابندی عائد کی گئی تھی، جس کی وجہ سے ایئرلائن کو سخت مالی مشکلات کا سامنا تھا۔ لیکن اب چار سال کی پابندی کے بعد پی آئی اے ایک مرتبہ پھر اپنے یورپین آپریشنز کو شروع کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.