شراب برآمدگی کیس، علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

image

غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے، ان کے خلاف کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی۔

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ 13 جنوری تک موخر

ضلعی عدالت میں ہونے والی سماعت میں مقدمے کے تفتیشی افسر پیش نہیں ہوئے، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

اس موقع پر عدالت کا شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نہ ملزم پیش ہوا اور نہ ہی وکیل، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مسلسل عدم پیشی پر عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 21 جنوری تک ملتوی کردی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.