صدرمملکت اور وزیراعظم کے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر پیغامات

image

صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت پر پیغامات دیئے ہیں۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 5 جنوری 1949 کوکشمیریوں کے حق خوداریت کی قرارداد منظورہوئی تھی، بھارت نے 7 دہائیوں سے کشمیری عوام کوحق سے محروم رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیرکے آبادیاتی اورسیاسی ڈھانچے کوتبدیل کررہاہے، عالمی برادری کشمیریوں کو حق ِخود ارادیت دلانے کی ذمہ دار ہے۔

کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، وزیر داخلہ

عالمی برادری بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے، پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہرسال 5 جنوری، کشمیریوں کے ” یومِ حق خود ارادیت ” کے طور پر منایا جاتا ہے، کشمیری عوام سات دہائیوں سےخودارادیت کے حق کو استعمال نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج وقت ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایسے اقدامات اٹھائے جائیں جن سے کشمیری عوام حق خودارادیت کااستعمال کرسکیں،عالمی برادری کشمیری عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کی بحالی کا بھی مطالبہ کرے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.