گجرات، گھر میں دم گھٹنے سے 5 بچے جاں بحق 

image

پنجاب کے ضلع گجرات میں مبینہ طور پر کمرے میں کوئلے سے بننے والی گیس بھر جانے سے 5 بچے جاں بحق ہو گئے، بچوں کو کمرے میں مردہ حالت میں پایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق شاہ جہانگیر روڈ پرگھر سے 5 بچوں کی لاشیں ملیں، بچوں میں چار بہن بھائی اور ان کا ایک کزن شامل ہے، بچوں کی عمریں 6 سے 13 سال کے درمیان ہیں، بچےگھر میں کوئلے جلا کر آگ سینک رہے تھے۔

سکھر، پولیس کی گاڑی حادثے کاشکار،2 اہلکاروں سمیت 3 جاں بحق

بچوں کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اسپتال گئی ہوئی تھی، وہ اسپتال سے واپس گھر آئی تو بچے بے ہوش ملے، بچوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، بچوں کا باپ روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا میں نوکری کرتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.