یوم حق خود ارادیت ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں

image

لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں ، اقوام متحدہ کے فوجی مبصر مشن دفتر مظفرآباد میں یادداشت بھی پیش کی گئی۔

دریں اثنا یوم حق خود ارادیت کے موقع پر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر کے کشمیری اقوامِ متحدہ کے کمیشن برائے ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے منظور کردہ قرارداد کی 76 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

بھارتی قبضے کیخلاف کشمیریوں کا یوم سیاہ ، احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں

صدر مملکت نے کہا کہ قرارداد عالمی قوانین اور انسانی حقوق کے معاہدوں کے مطابق کشمیریوں کے ناقابل ِتنسیخ حق ِخودارادیت کا اعادہ کرتی ہے۔ بھارت نے گزشتہ 7 دہائیوں سے زائد عرصے سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت سے محروم رکھا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کو جبر، تشدد اور بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے ۔ 5 اگست 2019 سے بھارت ایسے اقدامات کر رہا ہے جن کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی ڈھانچے کو بدلنا ہے۔ بھارت کشمیریوں کو ان کے اپنے ہی وطن میں بے اختیار کرنا چاہتا ہے۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کا جذبہ اٹوٹ ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا۔

27 اکتوبر ایشیا کی تاریخ کا سیاہ باب ، کشمیریوں کیساتھ کھڑے رہینگے ، صدر ، وزیر اعظم

صدر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے روکے۔ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد اور حق خودارادیت کے حصول میں ان کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری اپنے وعدوں پر عمل کرے اور ایسے بامعنی اقدامات اٹھائے، جن کی بدولت جموں و کشمیر کے عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کا استعمال کر سکیں۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.