ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کی شناخت ہو گئی ، سروں کی قیمت مقرر کرنیکا فیصلہ

image

ڈپٹی کمشنر کرم پر حملہ کرنے والے 5 افراد کی شناخت ہو گئی۔ جس کے بعد پانچوں ملزمان اور سہولت کاروں کو فوری گرفتار کرنے اور دہشتگردوں کے سروں کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت رات گئے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امن معاہدے کے بعد علاقہ مکین معاہدے کی خلاف ورزی کے ذمہ دار ہیں۔

لوئر کرم میں فائرنگ کی وجہ سے اشیاء خور و نوش لیکر جانے والا قافلہ روک دیا گیا

اجلاس میں کہا  گیا کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے گا ، کسی دہشتگرد سے رعایت کی جائے گی نہ اُن کی معاونت کرنے والوں کو چھوڑا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید اللہ محسود سمیت سات افراد زخمی ہو گئے تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.