کرم امن معاہدے کے باوجود ٹل پاراچنار شاہراہ بدستور ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند ہے۔
راستوں کی بندش، بدامنی اور دہشتگردی کے خلاف کرم پریس کلب پر دھرنا جاری ہے ، شرکاء کا کہنا ہے کہ راستے کھولنے اور محفوظ بنانے تک دھرنا جاری رہے گا۔
ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنیوالے 5 ملزمان کی شناخت ہو گئی ، سروں کی قیمت مقرر کرنیکا فیصلہ
دوسری جانب 80 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ تاحال متاثرہ علاقوں کے لیے روانہ نہیں ہو سکا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے نے کہا ہے کہ روڈ کلیئر ہوتے ہی قافلہ روانہ کیا جائے گا۔
دریں اثناء خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کرم میں امن دشمنوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، معاہدے کے مطابق کرم میں ہر حال میں امن کو یقینی بنایا جائے گا۔
کرم کے معاملے پرگرینڈ جرگہ ختم،فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کر دیے
انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر پر حملہ امن کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش تھی، کرم کے عوام امن دشمن عناصر سے ہوشیار رہیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر قافلے کو وقتی طور روک دیا گیا ہے، کلیئرنس ملنے کے بعد قافلے کو روانہ کیا جائے گا۔