ہم مقبوضہ کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیِراعظم انوارالحق

image

وزیراعظم آزادکشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ذریعے آزادی کا خواب دیکھنا کشمیریوں کے لیے اب خواب ہی رہ گیا ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے زیر اہتمام یوم حق خودارادیت کےموقع پر مظفرآباد میں ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ اپنے زور بازو پر کشمیر کی آزادی حاصل کرنے کے لیے کھڑا ہونا ہوگا ، 76 سال قبل کے کشمیر کے حوالے سے تاریخی موقف پر آج بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن ہم میں گروہ بندی اور تقسیم چاہتا ہے، ہمیں محافظ اور قابض افواج میں فرق کرنا ہے ،ہمیں اتفاق و اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہے۔ ہندوتوا کے فلسفہ کو بیس کیمپ کے عوام یکسر مسترد کر چکے ہیں،ہمیں اپنا مقصد نہیں بھولنا ،آزادی کی مقصدیت کو زندہ رکھنا ہے۔

آزادی بڑی نعمت ہے ، حق لینے کے لیے پولرائزیشن سے باہر نکلنا ہوگا ، جز نہیں کل کی بنیاد پر آزادی حاصل کر کے تکمیل پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔

وزیر اعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلح افواج پاکستان آزاد کشمیر کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، دوٹوک کہتے ہیں تقسیم کشمیر کا کوئی فارمولا قبول نہیں۔ حکمت عملی سے آگے چلنا ہوگا۔

قرآن میں واضح ہے کہ یہود و ہنود مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ اب ڈٹ کر چلنے کا وقت ہے ،پاکستان ہمارا بڑا بھائی ہے اس کی اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں ہیں۔

ہمیں آگے بڑھ کر ایک ساتھ چلنا ہوگا،کشمیر ی عوام بلاتفریق اس بات پر اکھٹے ہوں کہ بھارتی قبضہ کے خاتمہ کے لیے اب لڑنا ہے حریت کانفرنس کے مشکور ہیں ،مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چودھری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی کے پار جب لوگ گھروں سے باہر حقوق کے لیے نکلتے ہیں تو خون کی ندیاں بہتی ہیں۔ بٹل سیکٹر میں انڈین فورسز کے بارڈر کراس کرنے کا پروپیگنڈہ کیا گیا ، افواج پاکستان نے خاکی کو خون میں نہلا کر آزادکشمیر کا تحفظ کیا،۔

ہم سب مسئلہ کشمیر کے موقف پر اکھٹے ہیں،حریت قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں،کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب کو حریت قیادت کے لائحۂ عمل کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا،یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ جدوجہد سے ہی کشمیر آزاد ہوگا ۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.