امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی

image

واشنگٹن: امریکہ نے سعودی عرب کو ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور معاہدے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکہ نے سعودی عرب کو سمندر میں مار کرنے والے ٹارپیڈو کی فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکہ سعودی عرب کو 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کے ٹارپیڈو دے گا۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی ٹارپیڈو سے سعودی عرب کی آبدوز شکن جنگی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ اور ریاض مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کو بہتر بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ، ٹرمپ کے حمایت یافتہ مائیک جانسن دوبارہ اسپیکر منتخب

رپورٹ کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے اعلیٰ فوجی حکام نے گزشتہ ماہ شرق اوسط میں سلامتی اور استحکام کے خدشات کے بارے میں کال پر بات کی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.