اسلام آباد: چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔
چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پراپیگنڈے سے ایسی جماعت کو مسلط کیا گیا جس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اور مذموم پراپیگنڈا ففتھ جنریشن وار کا حصہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا، وزیر اعلیٰ پنجاب
رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ ہوا۔ جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم کی قیادت میں ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے دن رات کام ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری آ رہی ہے۔ اور تمام معاشی اشارے مثبت، اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈ قائم کیے۔
رانا مشہود نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ اور پاکستان کے خلاف قراردادیں منظور کرانے والے مقبوضہ کشمیر، غزہ پر کیوں خاموش ہیں۔