بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکتا، اسد قیصر

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بغیر مذاکرات کا آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی اراکین اور پارٹی کور کمیٹی کو مذاکراتی عمل پر مکمل اعتماد میں لیا گیا۔ تاہم اگلی مذاکراتی نشست سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یواے ای نے 2 ارب ڈالر کی ادائیگی مؤخر کرا دی، وزیر اعظم

اسد قیصر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بغیر مذاکراتی عمل آگے نہیں بڑھ سکتا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت شدید معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ تاہم سب لوگ اپنی انا اور ذاتی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر قومی مفاد کو ترجیح دیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ خواہش ہے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔ اور تمام فریقین مل کر پاکستان کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.