پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا

image

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہار گئی، دوسرے ٹیسٹ میں شکست کے باوجود پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ نے 615 رنز بنائے، جس کے جواب میں پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 194 رنز بنا کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔

پاک ویسٹ انڈیز تین روزہ وارم اپ میچ 10 جنوری کو اسلام آباد میں ہو گا

فالو آن ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے، 136 سال کے طویل عرصے بعد جنوبی افریقہ میں کسی ٹیم نے 400 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

اس کے علاوہ یہ بھی پہلی بار ہوا کہ کسی مہمان ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فالو آن ہونے کے بعد 400 سے زائد رنز بنائے ہوں، اس سے قبل 1902 میں آسٹریلیا کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف فالو آن ہونے کے بعد سات وکٹوں پر 372 رنز بنائے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.