یاماہا پاکستان کیجانب سے 2025کی شروعات میں ایک دلچسپ پیشکش

image

یاماہا پاکستان نے 2025 کی شروعات موٹرسائیکل شوقین افراد کیلئے ایک دلچسپ پیشکش کے ساتھ کی ہے۔

جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ صارفین کے لیے یاماہا موٹرسائیکل خریدنا آسان بنانا ہے۔

کمپنی نے "اب خریدو، بعد میں ادا کرو" کی طرز پر نیا فنانسنگ آپشن متعارف کروا دیا ہے۔ یاماہا پاکستان نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت صارفین "آسان انسٹالمنٹ پلان" کے ذریعے یاماہا موٹرسائیکل خرید سکتے ہیں۔

پوسٹ میں کہا گیا کہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ آسان انسٹالمنٹ پلان کے ساتھ آپ یاماہا موٹرسائیکل 12 ماہ کی اقساط میں 0% مارک اپ پر حاصل کر سکتے ہیں۔" یہ آفر اُن صارفین کے لیے بہترین ہے جو ایک ہی دفعہ بڑی رقم ادا کرنے سے بچنا چاہتے ہیں اور ماہانہ قسطوں پر بائیک خریدنے کے خواہشمند ہیں۔ یاماہا نے 2024 میں YBR125G ماڈل میں نیا رنگ متعارف کروایا ہے۔

یاماہا YBR125G کا نیا رنگ گولڈن یلو ہے،کمپنی نے اپنے فیس بک پیج پر نئے ماڈل کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے کہا:"نئی یاماہا YBR125G کو متعارف کروایا جا رہا ہے، اب شاندار میٹالک یلو کلر میں،اپنی مہمات پر نکلیں اور سڑکوں پر چمک بکھیر دیں۔"

یاماہا کا یہ نیا رنگ سڑک پر نمایاں نظر آنے کے لیے ایک منفرد اور پرکشش انتخاب ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ اس منفرد رنگ کی بدولت موٹرسائیکل کا سٹائل اور جاذبیت مزید بڑھ جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.