گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر کی ایرانی گورنرشہر نیشاپور سے ملاقات

image

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرکی ایرانی شہر نیشاپور میں گورنرمہدی داوندیح سے ملاقات ہوئی۔

تجارت، ثقافت، تعلیم، سیاحت میں تعاون بڑھانے اور زائرین کو سہولت فراہمی پر تبادلہ خیال اور گورنر پنجاب کی نیشاپور کے تجارتی وفد کو پنجاب کی صنعتی سہولیات کے دورہ کی دعوت بھی دی۔

ملک میں واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹاگرام سروسز متاثر ہو سکتی ہیں، وزارت آئی ٹی

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ مذہبی اور ثقافتی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، اعلیٰ سطح کے دوروں کا تبادلہ مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور ایرانی جامعات کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے،طلبہ کے تبادلے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی روابط میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

گورنر نیشاپورمہدی داوندیح نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اورکہا کہ ثقافتی اور تعلیمی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.