لاس اینجلس میں آگ سے متاثر علاقوں میں کرفیو نافذ، 10 افراد ہلاک

image

لاس اینجلس میں آگ سے متاثرعلاقوں میں رات کا کرفیونافذ کردیا گیا۔

متاثرہ علاقوں میں لوٹ مارکے واقعات کےبعد کرفیو کا فیصلہ کیا گیا، آگ لگنے سے کم ازکم10 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان

میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے 10 ہزارمکانات اور دیگرعمارتیں تباہ ہوئیں، طوفانی ہواؤں کی پیش گوئی اور آگ مزید پھیلنے کاخدشہ بھی ہے۔

امریکی صدرجوبائیڈن نے کہا ہے کہ لاس اینجلس جنگ زدہ علاقے کا منظر پیش کررہا ہے، متاثرہ علاقے میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.