سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں پہلے بھی ہو رہی تھیں اب بھی ہو جائے گی۔
ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹرافنان اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے مطالبات تحریری طور پر دینے ہوں گے، مذاکرات کے دوران ٹویٹس سے نقصان تو ہوا ہے۔
ترسیلات زر میں اضافہ، معیشت جام کرنے کے نعرے دھرے رہ گئے، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی غیراخلاقی بات نہیں کی، مذاکرات کی بنیاد پرملک میں سیاسی استحکام آتا ہے تو یہ اچھی چیز ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے سیاسی ماحول کو بہتر رکھنا ہوگا۔