لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لڑکیوں کو تعلیم تک رسائی میں آج بھی چیلنجز کا سامنا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین کو تعلیم میں درپیش چیلنجز کے حوالے سے دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ شرکا کو عالمی کانفرنس میں شرکت پر خوش آمدید کہتے ہیں، انہوں نے ملالہ یوسفزئی کو بھی خوش آمدید کہا، وزیراعظم کاکہنا تھا کہ شاہ سلمان،محمد بن سلمان کے کانفرنس میں تعاون پر شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد پاکستان کے لیے اعزاز ہے،ملالہ یوسفزئی کی کانفرنس میں شرکت باعث فخر ہے،بین الاقوامی کانفرنس میں شریک تمام غیرملکی وفود کی آمد پر ان کا مشکور ہوں۔

لاہور ہائیکورٹ نے ملتان شہر کو گرین سٹی بنانے کا حکم دے دیا

وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حضرت خدیجہؓ کی تجارت کیلئے کی گئی کوششوں کا حوالہ دیا، شہباز شریف نے شہید بینظیر بھٹو کی خدمات کو خراج عقیدت بھی پیش کیا،بے نظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں، مریم نواز پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر معاشرے میں تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے، ارفع کریم سب کیلئے ایک مثال ہے،لڑکیوں کی تعلیم تک رسائی کا چیلنج درپیش ہے، ہمیں خواتین کے حقوق کو یقینی بنانا ہو گا، طالبات اپنی قابلیت سے عالمی معیشت میں کردار اداکرسکتی ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ترقی کے لئے کردار اداکریں،لڑکیوں کومعیاری تعلیم فراہم کرنے سے معاشرہ مضبوط ہوتاہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مندوبین تعلیمی کانفرنس کے اختتام پراسلام آباد ڈکلیئریشن پر دستخط کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.