پی ایس ایل، شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے

image

پی ایس ایل ایڈیشن 10 میں شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آٹھ کھلاڑیوں کو ریٹین کیا لیکن ان کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کا نام شامل نہیں تھا، 2019 میں سرفراز احمد نے گلیڈی ایٹرز کو چیمپیئن بنوایا تھا۔

سرفراز احمد نو سال تک کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیلتے رہے اب وہ 2016 کے پہلے ایڈیشن کے بعد ڈرافٹ کا حصہ بنیں گے۔

بنگلہ دیش کے سابق کپتان تمیم اقبال کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

دوسری جانب 2020ء میں کراچی کنگز کو جوائن کرنے والے شعیب ملک نے گزشتہ روز کراچی کنگز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہو ں نے کراچی کنگز کی جانب پی ایس ایل کے چار سیزن کھیلے۔

شعیب ملک اور سرفراز احمد کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کا 10واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.