اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے رابطے کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات متوقع ہے۔
مذاکرات کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اسد قیصراور عمرایوب سے رابطہ کیا۔ پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے معاملے پر بات چیت کی۔
عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل رہی ، تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجودگی ہے ، علی امین
اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروانا پہلے بھی میری ذمہ داری نہیں تھی اور اب بھی نہیں تاہم ملاقات کروانے کی کوشش کروں گا۔
اسپیکر نے مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے حکومتی حکام سے رابطہ کیا جس کے بعد امکان ہے کہ آج مذاکراتی ٹیم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ پی ٹی آئی ٹیم ملاقات کے بعد اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔