مریم نواز کی ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے والے افراد گرفتار

image

ایف آئی اے نے مریم نواز کی شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے ملزمان کو گرفتار کیا۔

ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کے دوران مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے اور تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی شاہد شریف کی شکایت پر فیصل آباد میں انکوائری نمبر 169 کے تحت شروع کی گئی تھی، جس کے بعد ملزم شہزاد منور کے خلاف مقدمہ نمبر 7/24 درج کیا گیا۔

ملزم شہزاد منور غیر ملکیوں کے خلاف اے آئی کے ذریعے تیار کردہ توہین آمیز مواد کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے میں ملوث ہے۔

تحقیقات کے مطابق، اس جعلی ویڈیو کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین سفارتی تعلقات کو خراب کرنا تھا، جس میں پاکستانی معززین اور سیاسی کارکنان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

ایف آئی اے نے اس اے آئی مواد کی تخلیق اور اس کی وائرلنگ سے متعلق تیکنیکی رپورٹ حاصل کر لی ہے، جس کے ذریعے ملزمان کی شناخت اور کارروائی کو مزید واضح کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کے خلاف مزید شواہد کی بنیاد پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.