آذربائیجان جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

image

پاکستانی شہریوں کو بطور سیاح آذربائیجان جانے سے پہلے وزٹ ویزا حاصل کرنا ضروری ہے۔ دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد اس ملک کی خوبصورتی دیکھنے کیلیے جاتی ہے۔

آذربائیجان ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اس کا دارالحکومت باکو خوبصورت شہر ہے جہاں جدید فن تعمیر تاریخی مقامات کے ساتھ گھل مل جاتا ہے۔

دورے کے دوران سیاح یونیسکو کی فہرسٹ میں موجود اولڈ سٹی (Icherisheher) اور مشہور فلیم ٹاورز دیکھ سکتے ہیں جبکہ کیسپین سی بلیوارڈ کے کنارے چہل قدمی سے لطف اندوز بھی ہو سکتے ہیں۔

آذربائیجان نے پاکستانیوں سمیت مختلف ممالک کے شہریوں کو ای وزٹ ویزے جاری کرنے کیلیے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ ملک سیاحوں کو وزٹ ویزا دو کیٹیگریز میں جاری کرتا ہے:

اسٹینڈرڈ اور ارجنٹ

اسٹینڈرڈ کیٹیگری سنگل انٹری 30 دن کے ای وزٹ ویزا کی فیس 20 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 5,570 روپے بنتے ہیں جبکہ ارجنٹ ای وزٹ ویزا کی فیس 50 ڈاکر یعنی (13,925 پاکستانی روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وہ ممالک جہاں جانے کیلئے پاکستانیوں کو ویزے کی ضرورت نہیں

پاکستانی شہری ’آسان ویزا‘ سسٹم کے ذریعے تین مراحل کے ساتھ ای ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.