شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں نو شدت پسند ہلاک

image
پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دو الگ الگ آپریشن میں نو شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ’شمالی وزیرستان کے ضلع دوسالی میں دو الگ الگ آپریشن میں نو خوارج مارے گئے۔‘

’خوارج کی جنرل ایریا دوسالی میں موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ اس کارروائی میں چھ خوارج کو ہلاک کیا گیا جب کہ دو کو گرفتار کیا گیا۔‘

ایک اور خفیہ اطلاع پر ایشام کے جنرل ایریا میں آپریشن میں کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’اس آپریشن میں تین خوارج ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔‘ 

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ’خوارج‘ سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود بھی برآمد کیا گیا۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق ’ہلاک کیے گئے خوارج سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کئی کارروائیوں اور عام شہریوں کے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں سینیٹائزیشن آپریش کیا جا رہا ہے تاکہ ایسے مزید عناصر کو ختم کیا جا سکے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.