پاکستانی سابق کپتان سرفراز احمد نے 9 سال بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹر سے راہیں جدا کرلیں۔
پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن سے کوئٹہ کی کپتانی کرنے والے اسٹار کرکٹر نے انسٹاگرام کے ذریعے یہ بات اپنے مداحوں سے شیئر کی۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا، وہ 2025 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ نہیں ہوں گے۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے تفصیلاً سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ، میرا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ جاری 9 سال کا سفر اختتام پذیر ہوگیا، یہ میرے لیے بہت اچھا، شاندار اور خوبصورت سفر رہا اور اس میں اس پر فخر محسوس کرتا ہوں۔
ساتھ ہی انہوں نے لکھا، اس موقع پر میں ندیم بھائی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اپنی ٹیم میں کھیلنے کا موقع دیا اور ہر وہ چیز فراہم کی جس کی ٹیم کے لیئے ضرورت تھی۔
سرفراز نے ٹیم کیلیئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ لیکن وہ اس کے بعد کس ٹیم کا حصہ بنیں گے اس بات کا ابھی خلاصہ نہیں ہوا۔