سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے استثنی کی درخواست دائرکی۔
190ملین پاؤنڈ کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنایا جائےگا
اس موقع پر پراسیکیوٹرنے اعتراض کرتے ہوئے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ انھوں نے اپنے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے۔
جج نے استفسار کیا کہ آپ ابھی تک ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں کرائے؟ جج نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ عدالت کے حکم پر عملدرآمد ہی نہیں کر رہے، آپ کی تینوں عبوری ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔