چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں سردی کی لہر 17 جنوری تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں گزشتہ چھ سات دن سے درجہ حرارت 9 سے 10 سینٹی گریڈ رہا ہے، آج کراچی میں زیادہ درجہ حرارت 24 سے 25 رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم،اسکولزکھل گئے
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ کراچی میں دوپہرکے بعد تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے،انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں 20 جنوری کے بعد بارش کا امکان ہے۔
انہوں نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری ہو گی، آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی بارش اوربرف باری کا امکان ہے۔